وزیر اعظم سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

May 26, 2019

وزیراعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی وفد میں ممتاز کاروباری اورمعیشت کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی شخصیات شامل تھے۔

ملاقات میں مشیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ، مشیرتجارت رزاق داؤد، گورنراسٹیٹ بینک، چیرمین ایف بی آر و دیگر ملاقات میں موجود تھے۔

حکومتی اعلامیہ کے مطابق یہ ملاقات وزیر اعظم کی کاروباری طبقے سے معاشی پالیسیوں پر رائے لینے کے لیے ہے، وفد کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں کی ترقی کے لیےتجاویز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی عمل میں کاروباری طبقے کے ساتھ مضبوط پارٹنر شپ استوارکرنا چاہتی ہے، کاروباری طبقہ معاشی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر وترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، تاکہ کاروباری طبقے کو کاروبار کے فروغ کے لیے سازگار ماحول اور تمام ضروری سہولتیں میسر آئیں۔