حضرت علیؓ کی ساری زندگی محبت ،امن اوراجتماعیت کےدرس میں گزری ،طاہر القادری

May 27, 2019

لاہور (خصوصی رپورٹر) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حضرت علی ؓ کے یوم شہادت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاجدار کائنات ؐکا فرمان ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی ؓ اسکا دروازہ ہیں۔ آپ ؓکی ساری زندگی محبت، امن، اخوت اور اجتماعیت کے درس میں گزری۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اسلامی کی تاریخ آپ کی جرات و شجاعت اور ایمان افروز واقعات سے بھری ہوئی ہے۔