واجہ ظفر علی کے انتقال سے بلوچ قوم عظیم شاعر سے محروم ہوگئی‘ڈاکٹر مالک

May 27, 2019

کوئٹہ( این این آئی )نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچی زبان کے ممتاز شاعر واجہ ظفر علی ظفر کی شاعری سماجی اور سیاسی شعور کی بیداری اور قومی رہنمائی کے لئے درخشاں ستاروں کی مانند ہے ان کا انتقال نہ صرف شعبہ شاعری بلکہ قومی حوالے سے قومی سانحہ ہے۔واجہ ظفر علی ظفر جیسے شاعر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور انکی کمی کو پورا کرنا قوموں کے لئے امتحان ہوتا ہے۔ واجہ ظفر علی ظفر کے انتقال سے بلوچ قوم عظیم شخصیت اور قومی شاعر سے محروم ہوگئی ۔