ملتان: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

March 18, 2016

ملتان ......ملتان میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کا گرفتار جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال بھجوادیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل شجاع آباد کی بستی ڈھورے والا میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر سلیم نے اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا گلا دبا دیا، جس سے تسلیم بی بی موقع پر دم توڑ گئی ۔

پولیس تھانہ راجہ رام نے مقدمہ درج کر کے سلیم اور اس کے بھائی عباد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شجاع آباد بھجوا دی ہے ۔