وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 3جون کو ہو گا

June 01, 2019

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس 3جون بروز پیر کو ہو گا جس میں وفاقی کا بینہ دستیاب سر کاری جائیدادوں کی ڈسپوزل کیلئے موثر مارکیٹنگ اور کمیو نی کیشن اسٹریٹجی کی منظوری د یگی، اضافی حج کوٹہ کے 40 فیصد کے بارے میں فیصلہ ، نجی ائیر لائن کے لائسنس کی تنسیخ پر غور کیا جا ئے گا، گریڈ 19 کے افسر عتیق احمد کو ڈیپوٹیشن پر سیکر ٹری وفاقی تعلیمی بورڈ تعینات کرنے،فنانس ڈویژن کی سمری پر کیش مینجمنٹ اینڈ ٹر یژریسنگل اکاؤنٹ پالیسی 20-2019،قومی کمیشن بر ائے حقوق اطفال کے قیام،اسلام محمد ولد حاجی پیزر خان کی حوالگی ، جج سپیشل کورٹ ( انسداد دہشتگردی ) ون اسلام آ باد کی تقرری ،انشورنس ٹر بیونل لاہور اور ملتان کیلئے چیئر پرسن اور ممبرز کی تقرری کی منظوری دی جا ئیگی ،کابینہ کو ویز ا لبر لائزیشن رجیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت بریفنگ دی جا ئیگی اور ویزا فیس پر بھی نظر ثانی کی جا ئے گی ۔الیکشن ریو یو 2018 کی سا لانہ رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جا ئے گی۔