حکومت نے نیب بجٹ میں ایک ارب 79 کروڑ کا اضافہ کر دیا

June 12, 2019

اسلام آباد(طاہر خلیل) موجودہ حکومت کے دور میں احتساب واحد شعبہ ہے جس کے بجٹ میں کٹوتی نہیں کی گئی،گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نیب کے بجٹ میں ایک ارب79 کروڑ اضافہ کیاگیا ہے،گزشتہ برس احتساب کےلئے2 ارب63کروڑ40 لاکھ روپے رکھے گئے تھے بعد میں اس بجٹ پر نظرثانی کی گئی اور بڑھا کر3 ارب32 کروڑ 38 لاکھ روپے کردیاگیا تھا جبکہ نئے بجٹ میں نیب کےلئے 4 ارب 42 کروڑ 40 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، نیب راولپنڈی کےلئے 55 کروڑ روپے،نیب لاہور کےلئے 63 کروڑ روپے، نیب ملتان کےلئے 22 کروڑ روپے، نیب پشاور کےلیے44 کروڑ روپے، نیب کراچی کےلئے 60 کرو ڑ روپے، نیب سکھر کےلئے 23 کروڑ روپے، نیب بلوچستان کےلئے35 کروڑ روپے اور نیب گلگت کےلئے 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔