ڈالر کی قدر میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ

June 12, 2019

کراچی ( استاف رپورٹر) ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان منگل کو اانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں ڈالر 152 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 150.50 روپے سے بڑھ کر 152 روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150روپے 50 پیسے جبکہ انٹربینک میں 150روپے 10پیسے پر بند ہوا تھا۔