معمولی تکرار پر خنجر کے وار سے نوجوان زخمی

June 13, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کواری روڈ زمان اسٹریٹ میں معمولی تکرار پر نوجوان کوخنجر کے وار کرکے زخمی کر دیاگیا پولیس کے مطابق اسٹیوریٹ روڈ کا رہائشی نوجوان محمد سلمان بدھ کی شب کواری روڈ سے پیدل گھر جا رہا تھا، زمان اسٹریٹ پر موجودنامعلوم افراد نے معمولی تکرار پر خنجر کے وار کر کے اسےزخمی کردیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایاجبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔