دس برسوں میں لیا جانے والا قرض کہاں خرچ ہوا؟ مراد سعید

June 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں 24 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا یہ کونسےمنصوبوں پرخرچ ہوا؟

اپوزیشن پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے مرادسعید نے سوال کیا کہ وزیراعظم جب کہتےہیں کہ ہم چوروں کو جیل میں ڈالیں گےتو اپوزیشن کیوں شورمچاتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کی طرح کسی نےچوری کی توعمران خان کی طرح احتساب کرنیوالابھی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے ہر اعلان پر عمل کریں گے،جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گاادارے ترقی نہیں کریں گے،این ایچ اے میں آڈٹ کے بعد 430 کروڑ روپے ریکور کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا زرداری اور بلاول نےنوازشریف کےبارے میں نہیں کہاکہ یہ کرپٹ ہیں،دونوں نےایک دوسرے کوکرپٹ کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے بچےسے پوچھیں وہ یہ کہے گا ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،احسن اقبال سے پانچ سوال کیے تھےاب ان کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔