ایف بی آر نے مزدور کو 1 کروڑ کا انکم ٹیکس نوٹس بھیج دیا

June 13, 2019

ٹیکس وصولی کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گوجرانوالہ میں ایک مزدور کو 1 کروڑ 72 لاکھ کا انکم ٹیکس نوٹس بھیج دیا۔

ٹیکس اہداف پورا کرنے کے دباؤ کا شکار ایف بی آر نے محنت کش یوسف کو ایک کروڑ 72 لاکھ روپے انکم ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا۔

پندرہ ہزار روپے ماہانہ پرکام کرنیوالا یوسف نوٹس دیکھ کر پریشان ہوگیا۔

محنت کش کا کہناہےکہ وہ مقامی زمیندار کے پاس پندرہ ہزار روپے ماہانہ پر کام کرتاہے۔

یوسف نے کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے جتنی رقم کا نوٹس اسے ملا ہے، اتنی رقم تواس نےکبھی دیکھی بھی نہیں ہے۔