محمد عامر پانچ وکٹ لینے پر خوش

June 14, 2019

اولڈ ٹریفورڈ،مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ون ڈے کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹ لینے پر خوش ہوں لیکن مزہ اس وقت آتا جب ٹیم جیت جاتی۔ پاکستان ٹیم نے ابتدائی 15 اوورز میں نیا گیند اس طرح نہیں کیا جس طرح کرانا چاہیے تھا ۔ ورنہ آسٹریلیا کو 250، 260 تک روک سکتے تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اب ہر میچ جیتنا ہے اور ایسا کرنا ٹیم کیلئے ناممکن نہیں، اگر ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے تو کامیابی ضرور ملے گی۔