ایم ڈی کرکٹ بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کی جائینگی

June 14, 2019

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پی سی بی میں شفافیت لانے کے لئے چیئر مین اور بورڈ آف گورنرز کے بعد اب منیجنگ ڈائریکٹر کے سہ ماہی اخراجات کی تفصیلات پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے اپنا ڈیلی الائونس 320 سے کم کرکےدو سو ڈالرز کردیا ہے۔ وہ ورلڈ کپ کے لئے انگلینڈ میں بیس دن قیام کریں گے لیکن صرف نو دن کا ڈیلی الائونس لیں گےکیوں کہ نو دن ان کی میٹنگز ہیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ وسیم خان ذاتی گھر اور گاڑی استعمال کرینگے اور اس مد میں بھی کوئی وصولی نہیں کرینگے۔ انہوں نے6400 ڈالرز کے بجائے 1800 ڈالرز کا ڈیلی الائونس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی 21 جون کو آئی سی سی کے مہمان کی حیثیت سے برطانیہ جا رہے ہیں۔ انہیں بطور سابق صدر آئی سی سی نے مدعو کیا ہے۔ وہ بھی ڈیلی الائونس نہیں لیں گے۔ انہوںنے مستقل طور اپنا غیر ملکی دورے میں ڈیلی الائونس چھ سو ڈالرز سے کم کرکے چار سو ڈالرز کردیا ہے۔