حکومت حزب اختلاف پر جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے، اسد سجاد بٹ

June 14, 2019

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ یوتھ ونگ نارتھ اینڈ بھمبر کے صدر اسد سجاد بٹ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے۔ اپوزیشن کے رہنمائوں کی گرفتاری کا مقصد بجٹ سے عوام کی توجہ دوسری طرف کرنا ہے، لیکن حکومت یاد رکھے کہ یہ بجٹ غریبوں کو ختم کرنے کے لئے پیش کیا گیا ہے جسے اپوزیشن کسی صورت منظور نہیں ہونے دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ اسد بٹ کا کہنا تھا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور وہ وقت دور نہیں وہ عوام میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا مریم نواز کا جلسہ عام حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ این آر او کی باتیں کرنے والے خود کو دیکھیں وہ کسی کو کیا این آر او دیں گے، حکومت خود چند ووٹوں کی محتاج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو لانے والے آج خود شرمندہ ہیں۔