ڈالر154کا ، سونا بھی بلند ترین سطح پراسٹاک ایکسچینج میں تیزی

June 14, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی اور 100انڈیکس 465؍ پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 35؍ ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور ہوگئی، ادھر ڈالر 154روپے کا ہوگیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2.05؍ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ سونے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئے بجٹ میں بیل آوٹ پیکج کی بڑی رقم مختص کئے جانے کی اطلاعات پر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ،جمعرات کو مارکیٹ میں 100انڈیکس میں 465پوائنٹس کا اضافہ ،انڈیکس 35ہزار کی حد عبور کر گیا ، سرمایہ کاری کی مالیت بھی 58.60ارب روپے بڑھگئی ، کاروبار میں گزشتہ رو ز کی نسبت 1.31فیصد کا اضافہ ہوا۔