سیالکوٹ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

June 14, 2019

سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی ڈسکہ میں کچہری روڈ بھاروکی میں کی گئی۔

گرفتار دہشت گرد عبدالباسط کے قبضے سے دہشت گردی کے لئے جمع کی گئی رقم، بارودی مواد، سیفٹی فیوز اور ڈیٹو نیٹرز بھی برآمد ہوئے۔

دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش میں خوفناک دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے تاہم اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔