ایم نائن موٹر وے پر مسافر وین کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

June 14, 2019

ایم نائن موٹر وے پر مسافر وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد سے کراچی جانیوالی مسافر وین نے کاٹھور کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے دوران وین بھی سڑک کنارے کچے میں اتر گئی تھی تاہم وین کے مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔