مانچسٹر :جدیدہیٹر سے گرائونڈ خشک کرنے کی کوشش

June 14, 2019

مانچسٹر میں بارش کے باعث گیلے ہوجانے والے گرائونڈ کو جدید ہیٹر سے خشک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دور جدید میں نت نئے آلات سے گرائونڈ کو خشک کیا جاتا ہے پاکستان میں ان آلات کا تصور نہیں ہے، اگلے کئی سال تک یہ آلات پاکستان آنے کا امکان بھی نہیں ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں رات بھر اور صبح ہونے والی بارش نے آؤٹ فیلڈ کو شدید متاثر کیا ہے، گرائونڈ کی آوٹ فیلڈ میں کیچڑ بن گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اگر آپ گرائونڈ میں پیدل چلیں تو پیر زمین میں دھنس رہا ہے،ایسے میں گرائونڈ اسٹاف نے جدید اور جمبو سائز الیکٹرک ہیٹر لگا کر گرائونڈ کو خشک کرنے کی کوشش کی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یہ گراؤنڈ دنیا کے جدید گرائونڈز میں سے ایک ہے جہاں جدید آلات ہیں اور یہ ہیٹر انگلینڈ میں عام ہیں۔

مانچسٹر میں دن کو دھوپ نکل آئی اور شام کو بارش شروع ہوگئی، موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔