ملک لوٹنے والےاللہ کی پکڑ میں ہیں،قاری زواربہادر

June 15, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ ملک کولوٹنے والے اللہ کی پکڑمیں ہیں آج وہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان صوبہ شمالی پنجاب کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جے یو پی شمالی پنجاب کے صدر پیر سعید نقشبندی، جنرل سیکرٹری محمد اخلاق جلالی،صاحبزادہ پیرندیم سلطان ،رشید احمد رضوی ،راجہ فاروق اعظم نورانی ،حافظ محمد رمضان ،قاری محمد اعجاز نورانی ،راجہ پرویز اشرف اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔