کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک آ گ بھڑک اٹھی

June 15, 2019

کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک آ گ بھڑک اٹھی آگ لگنے کے باعث لاکھو ں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، جبکہ گارڈن میں آگ بجھانے کے عمل کے دوران دو فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب لکڑی کے گوادم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے بجھا دیا گیا، آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں کا مال جل کر خاکستر ہوگیا ۔

کریم آباد گوشت مارکیٹ میں دکان، اورنگی ٹاؤن بابرچوک اور کورنگی کے ایریا میں گیس لائنوں میں لگنے والی آگ پر بھی ایک ایک فائرٹینڈز کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔

دوسری جانب گارڈن میں واقع جیلانی سینٹر کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کے عمل کے دوران گیس لکیج ہونے کے باعث دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دیوار گرنے سے دو فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی فائر فائٹرز کو طبی امداد کےلیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔