کسی ایک بولر سے مقابلہ کبھی ذہن میں نہیں آتا، کوہلی

June 15, 2019

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ان کا اور محمد عامر کا مقابلہ نہیں، کسی ایک بولر سے مقابلہ کبھی ان کے ذہن میں نہیں ہوتا۔

مانچسٹر میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کے سامنے بولر کوئی بھی ہو، ان کا فوکس صرف گیند پر ہوتا ہے، کسی ایک بولر کے ساتھ مقابلہ کبھی ذہن میں نہیں رکھا۔ سامنے عامر ہو یا کوئی پارٹ ٹائم بولر، اگر خراب شاٹ کھیلاتو وکٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عامر ہو یا رباڈا، اچھے بولر کی صلاحیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاک بھارت میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت ٹیلنٹیڈ پلیئرز ہیں، لیکن وہ مخالف ٹیم کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اسٹرینتھ کو دیکھ کر پلان کریں اور گرائونڈ میں بہتر کرکٹ کا مظاہریں۔

بھارتی کپتان نے امید ظاہر کی کہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان پورے پچاس اوورز کی کرکٹ ہو، لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر ان کو اپنا کامبی نیشن تبدیل کرنا ہوگا۔

پاک بھارت مقابلوں کی گرمی پر ویرات کوہلی نے کہا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر ان کیلئے یہ بس ایک میچ ہے، کھلاڑیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ بھی اس میچ کو پروفیشنل میچ کی طرح لیں، باہر کا ماحول انجوائے کرنا فینز کا کام ہے۔

ایک سوال پر ویرات کوہلی نے کہا کہ شکھر دھون کا نہ ہونا ایک دھچکا ضرور ہے لیکن ان کی جگہ آنے والے کھلاڑی بھی اچھے ہیں اس لئے زیادہ ٹینشن نہیں ہے۔

ویرات کوہلی نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آل راونڈر نے اپنے ملک کیلئے بہت کچھ حاصل کیا، یہ ورلڈ کپ ان کا آخری ہے اس کے بعد کی زندگی کیلئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارہے ۔

بھارتی کپتان سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان کیخلاف میچز میں سب سے مزاحیہ موقع اس وقت تھا جب موہالی میں سیمی فائنل کے دوران انہوں نے شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کے درمیان ہونیوالی گفت گو سن لی جس پر وہ اپنی ہنسی نہیں رو ک پائے۔