پاک بھارت میچ میں سیاست کی کوشش ناکام

June 16, 2019

پاکستان اور بھارت کے درمیان مانچسٹر میں 22 واں میچ جاری ہے، مگر میچ کے دوران سیاست کی بھارتی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

مانچسٹر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ماسک پہن کر آنے والے تماشائیوں کو گرائونڈ میں داخلے سے روک دیا گیا۔

تماشائیوں کو ماسک اتار کر اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی گئی آئی سی سی قوانین کے تحت میچز کے دوران کوئی سیاسی پیغام نہیں دیا جاسکتا۔