غلط شاٹ، دبائو، ناقص فیلڈنگ، جذبے کی کمی، وکٹ پر نہ ٹھہرنا، شکست کی وجوہ

June 17, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کو بدترین شکست ، پاکستان کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کی غلط شاٹ سلیکشن ،دبائو، ناقص فیلڈنگ ، وکٹ پر نہ ٹھہرنااور بڑی شراکت داری قائم نہ کرنا شکست کی وجہ بنی، کھلاڑیوں میں جذبہ بھی دکھائی نہ دیا، بھارت کے 337رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتداء ہی سے مشکلات کا شکار رہی،محمد عامر کے علاوہ کوئی بھی بالر ذمہ داری سے بالنگ نہ کرسکا،بیٹنگ میں ٹیم کا آغاز ایک بار پھر مایوس کن رہا، امام الحق 13رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوئے جس کےبعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ٹیم کو کسی حد تک سہارا دیا اور تاہم دونوں کے درمیان 104رنز کی شراکت کے بعدبابر اعظم 48رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جس کے بعد کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 117رنز تھا ، فخر زمان غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ، محمد حفیط زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 9رنز بناکر چلتے بنے، شعیب ملک نے گزشتہ میچ کے غلطی دوبارہ دہرائی اور اسی طرح کی بال پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس پر وہ آسٹریلیا کیخلاف گزشتہ میچ میں آئوٹ ہوئے تھے ،انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا، کپتان سرفراز کی خراب فارم کا سلسلہ بھی جاری رہا اور وہ 12رنز کی سست رفتار اننگ کے بعد اپنی وکٹ آسانی سے گنوا بیٹھے ۔