امید نہیں چھوڑ سکتے،عماد وسیم

June 17, 2019

بھارت سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمدکے ساتھ آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی امید ہے کہ پاکستان ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اب بھی موقع ہے کہ ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنالے۔

مانچسٹر میں بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ امید نہیں چھوڑ سکتے، جنوبی افریقا کیخلاف اگر تحرک مل گیا اور اگلے 4 میچز اچھے مارجن سے جیتے تو پاکستان سیمی فائنل تک جا سکتا ہے۔

عماد وسیم نے مزید کہا کہ دوسری ٹیموں کا نتیجہ تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں نہیں اگر اچھی کارکردگی دکھا کر بڑے مارجن سے میچز جیتے تو سیمی فائنل تک جگہ بنائی جاسکتی ہے۔