الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا اجلاس،مسائل پر غور

June 17, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن (شاہین یونٹی) نشتر ہسپتال کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کا فل کیبنٹ اجلاس صدر رانا عامر علی کے زیر صدارت آئوٹ ڈور میں منعقد کیا گیا اجلاس میں جنرل سیکر ٹری سعید احمد نے سنگل ایجنڈہ بیان کر تے ہوئے کہا کہ شاہین یونٹی کے سینئر ممبران نے طویل مشاورت کے بعد آج 5رکنی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے،شاہین یونٹی کے سینئر ممبرز سربراہ رانا علی حسن چیف آرگنائزر ملک منور بوسن چیرمین افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہین یونٹی نشتر اسپتال کی تاریخ کی سکیل نمبر 1تا16 کے پیرا میڈیکس کی سب سے بڑی جماعت ہے ،وائس چیئرمین شیخ وسیم نے کہا کہ نشتر ہسپتال کے ملازمین شاہین یونٹی پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں کیونکہ یہ جماعت کرپٹ عناصر سے پاک ہے ،اس موقع پر برکت مسیح ،جیمس حبیب ،عاشق مسیح، نوید مسیح، سیمسون ناصر اور ان کی پوری ٹیم نے شاہین یونٹی کے ساتھ مل کر ملازمین کے مسائل کو اجاگر کرنے کا اعلان کیا، فلک شیر ،سمیع اللہ، تنویر سیال اور عبدالمجید کی پوری ٹیم کے شاہین یونٹی میں اعلان پرخوش آمدید کہا ،اجلاس میں رانا علی حسن،فہیم شاہ ، فلک شیر بھٹی،راو عرفان، سمیع اللہ ، افتخار احمد ، ماجد نعیم، ایم شاہد، سائرہ شیخ، خالد مقصود، رفیق احمد ، حق نواز، سعید قیصر، سجاد حسین ، عبدالحمید،مدثر پاشا، شمشاد اختر،عبید ، احمد یار، محسن علی، ایم یوسف، نعمان خورشید، شریف سیال، روزینہ جیلانی، شازیہ،رانا شفیق، ایم شرجیل، جعفر شاہ، بلال احمد، راشد ستار، نوید احمد، رضوان، ملک اسرار، ملک عمران، خالد سندھو، وقاص احمد ، جام نواز، جام مختار، اکرم نیازی، اصغر علی ، راو جاوید، ملک اختر، تنویر سیال، خالد انصاری، برکت مسیح ، جیمس مسیح، عاشق مسیح، نوید مسیح، سیمسون مسیح ، آصف مسیح، ساجد مسیح اور دیگر نے شرکت کی۔