فرانس، جے ایف تھنڈر خون گرمانے کو تیار

June 17, 2019

فرانس میں ہونے والے 53ویں ا ئیر شو میں آج جے ایف تھنڈر شائقین کے خون کو گرمانے کے لیے تیار۔

فر انسیسی وقت کے مطابق 2 بج کر 15 منٹ پر پیرس میں ہونے والے اس 53 ویں ائیر شو میں آج جے ایف تھنڈر اپنی اڑان بھرے گا اور فضائی مشقوں اور کرتبوں کا مظاہرہ کرکے شائقین کے خون کو گرمائے گا ۔

فرانس میں پاکستان کے سفیر مسٹر معین الحق اور سفارت خانے کے دیگر افسران بھی اس مظاہرے کو دیکھیں گے۔

جے ایف ٹھنڈر کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھنے کے لیے میڈیا اور شائقین کی اکثریت موجود ہوگی۔