’کھلاڑیوں کیلئے غلیظ الفاظ استعمال نہ کریں‘

June 18, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے غلیظ الفاظ استعمال نہ کریں تاہم شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم کم بیک ضرور کرے گی، اسے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

محمد عامر نےآئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں 10 اوورز میں 47 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔