سی ڈی اے میں تبا دلے

June 18, 2019

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے چار افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیا ض احمد وٹو کو ڈائیریکٹر ایچ آر ڈی ( ون) کے دیکھ بھال کے چارج کے ساتھ ڈائریکٹر لاء ٹو کے دیکھ بھال کا بھی اضافی چارج سونپا گیا ہے ، گریڈ 18 ہی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عارف مسعود کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ( لاء / لیٹیگیشن) کا کرنٹ چارج واپس لیکر ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشنز کا چارج دیا گیا ۔گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطاء باری ارشد کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاء کا دیکھ بھال کا چارج سونپا گیا ہے ، گریڈ 17 کے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی مرتضیٰ بخاری کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء تعینات کر دیا گیا ہے ۔