صفائی کی اہمیت اور ڈینگی کیخلاف اقدامات نوازشریف پارک کے باہر آگاہی کیمپ

June 18, 2019

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پیر کو نواز شریف پارک کے باہر آگاہی کیمپ لگایا۔ صفائی سے آگاہی اور ڈینگی کیخلاف حفاظتی اقدامات پر مشتمل پمفلٹ اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے۔ شہریوں کو کہا گیا کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں اسکے خلاف لڑنا ہے، صفائی اپنا کر ہی اس موذی اور جان لیوا بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے۔ اپنے اردگرد کے علاقوں، گھروں، گلیوں بازاروں میں کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔