انصاف کیلئے 5سال پہلے جہاں کھڑے تھےوہیں آج ہیں،طاہرالقادری

June 18, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹا ئون کی 5ویں برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول انصاف کے لیے5 سال پہلے جہاں کھڑے تھے وہیں آج کھڑے ہیں ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں ، ایک کے بعد ایک عدالت سے انصاف مانگ رہے ہیں ، مانگتے رہیں گے، اگر ان عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو ایک عدالت اللہ کی ہے وہاں سے ضرور انصاف ملے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹا ئو ن کے انصاف کیلئے سیکنڈ لائن لیڈر شپ حکومتی لیڈر شپ سے رابطے میں رہتی ہے شہداء کا خون رائیگاں جائے گا ۔ انسانی حقوق کے صوبائی وزیر پنجاب اعجاز عالم آگسٹن ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن راءٹس و مینارٹی افیئرز سردار مہندر پال سنگھ اور ریورنڈ فراز گریفن پاسٹر پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان نے 17 جون کی شہدائے ماڈل ٹا ئون کی برسی کے موقع پر خصوصی شرکت کی۔