پاکستان کا ورلڈ بینک سے 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کا معاہدہ

June 18, 2019

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کااس حوالے سے اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان ہونے والے اس معاہدے پر مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں دستخط ہوئے ہیں۔