نارتھ ناظم آباد،شادمان ٹاؤن اور بفرزون میں پانی بندش کے خلاف کا احتجاج

June 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں پانی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ،شادمان ٹاؤن اور بفرزون کے مکین پانی کی بندش کے خلاف مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے واٹر بورڈ کے خلاف احتجاج شروع کردیا ،مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلائے جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،احتجاجی مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ۔