کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے کی ویڈیو شیئر کرنے والے ملزم کو قید

June 19, 2019

فائل فوٹو

ولنگٹن (ایجنسیاں)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملے کی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے 21ماہ کیلئے جیل بھیج دیا۔کرائسٹ چرچ کی النور اور لین ووڈ مسجد پر آسٹریلوی نژاد 28سالہ برینٹن ٹیرنٹ نے حملہ کرکے کم سے کم 51نمازیوں کو شہید جب کہ80سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔دہشت گرد حملے کی اسی ویڈیو کو شیئر کرنے والے افراد میں کرائسٹ چرچ کا 44سالہ کاروباری شخص فلپ آرپس بھی شامل تھا۔