واشک: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک

June 19, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) واشک میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا لیویز کے مطابق واشک کے علاقے باغ سو پاک کا رہائشی پروفیسر مولا داد منگل کی شام کو موٹرسائیکل پر بازار سے گھر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل کر شدید زخمی کر دیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔