چاغی، ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی پٹری سے اترگئی

June 19, 2019

چاغی کے علاقے پدگ میں ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی 9 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔

ریلوے حکام کےمطابق مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اتر جانے کےباعث ایران سے کوئٹہ ریل ٹریفک معطل ہوگئی ہے، مال گاڑی ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آ رہی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق چاغی کے علاقے میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ٹریک کی بحالی میں ایک سےدو روز لگ سکتے ہیں۔