احتساب عدالت،کرپشن ریفرنس شرجیل میمن کے خلاف گواہ پر جرح مکمل،انفارمیشن افسر طلب

June 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ پر جرح مکمل ہونے پر گواہ انفارمیشن افسر کو طلب کرلیا۔ کراچی کی احتساب کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے سابق وزیر شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔