تین سال میں محکمہ ماحولیات سے این او سی لینے والے منصوبوں کی انسپکشن کا حکم

June 20, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )پنجاب کے وزیر ماحولیات بائو رضوان نے آلودگی پر قابو پانے کیلئے اہم اعلان کیا ہے جس کے تحت تین سال میں محکمہ ماحولیات سے این او سی لینے والے منصوبوں کی انسپکشن کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی نئی انسپکشن سپیشل ٹیم کرے گی، ماحولیاتی قوانین اور شرائط کی پابندی نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ان افسروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا جنہوں نے شرائط پوری نہ کرنے والے اداروں کو این او سی جاری کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔