بیوی کو تیزاب پلا دیا‘ ہارٹ اٹیک سے نوجوان چل بسا

June 20, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) شادی کے بارہ سالہ بعد خاوند نے بیوی کو تیزاب پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ مرسلین اختر کی موت سے قبل اسکے بھائی قیصر شاہ نے اپنے بہنوئی ارشد عباسی، ریحانہ بی بی، رخسانہ محمود اور شہناز کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا جس میں دفعہ 302بھی شامل کر لی گئی ہے۔ مدعی نے الزام لگایا کہ بہنوئی نے شہناز اختر سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ ادہر تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں عبدالحفیظ ڈرائیونگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے نتیجہ میں جاں بحق ہو گیا۔