آٹا‘ میدہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے‘ نانبائی

June 20, 2019

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد شفیق قریشی اور جنرل سیکرٹری خورشید قریشی نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ نان اور روٹی میں استعمال ہونیوالا فائن آٹا‘ میدہ اور عام آٹے سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ کمی نہ کی گئی تو نان روٹی کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ڈیلی ویجز کام کرنے والوں کا میڈیکل کروانے پر مجبور کر رہی ہے جبکہ ویٹ اینڈ سکیل والے بھی پریشان کر رہے ہیں۔