بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ

June 20, 2019

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بارش کے بعد نواحی علاقے زندہ پیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔

ہرنائی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات موسلادھار بارش ہوئی، بارش کےبعد نواحی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے، جبکہ ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہے، ڈی سی ہرنائی عظیم دمڑ نے ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لئے مشینری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔