اپینک کا فردوس عاشق اعوان کی جانب سے میڈیا ورکر ز کیلئے عبوری امداد پر خیر مقدم

June 21, 2019

کراچی (خبرایجنسی)آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن (اپینک) کے قائم مقام چیئرمین مرزا عمران بیگ نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے میڈیا ورکرز کیلئے ویج بورڈ عبوری امداد کے اعلان پر ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اخباری صنعت، صحافیوں اور دیگر میڈیا ملازمین کی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویج بورڈ تشکیل دیا اور مسلسل اجلاس منعقد کروائے جس کے نتیجے میں عبوری امداد کا اعلان کیا گیا۔