سرفراز کی تصویر پر منچلوں کے تبصرے

June 23, 2019

فائل فوٹو

کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا پر سرگرم منچلوں کو اپنے تبصروں کے لیے کچھ بھی کافی ہوتا ہے۔

مثلاً آج قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکی ایک تصویر ان کے ہاتھ لگ گئی، جس پر انہوں نے مختلف زاویوں سے تبصرے کر ڈالے۔

پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ڈریسنگ روم کی بالکونی میں موجود کپتان سرفراز احمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو: ٹوئٹر

سرفرازاحمد کی اس تصویر پر منچلوں نے طرح طرح کے عنوانات دے ڈالے، کسی نے لکھا کہ ایسا لگا کہ سرفراز کہہ رہے ہوں کہ ٹنکی فل ہوگئی ہے موٹر بند کردو۔

ایک نے لکھا کہ خبردار اگر ہمارے گھر میں دوبارہ گیند آئی۔ ایک نے لکھا سرفراز مینجمنٹ سے کہہ رہے ہیں کہ جا کر چیک کرو یہ اپنی ہی ٹیم کھیل رہی ہے نہ؟

کسی نے منچلے نے اس تصویر پر سرفراز کی جمائی کا ذکر بھی کر دیا اور کہا کہ چاچو دو کڑک چائے لے آ، مجھے جمائی آ رہی ہے۔