دادو: کراچی پولیس کا موبائل مارکیٹ میں چھاپہ،3؍دکاندار گرفتار

June 24, 2019

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) کراچی پولیس نے دادو میں واقع موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مارکر تین دکانداروں حامد شاہ،امداد شاہ اور فاروق سومرو کو گرفتار کر کے لے گئے۔ اطلاعات کے مطابق تینوں دکاندروں سے بی سیکشن تھانہ دادو پر پوچھ گچھ جاری ہے۔اس سلسلہ میں کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک نجی ٹی وی چینل اور دیگر صحافیوں کی ٹیم کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر سات موبائل فونز چھین لئے گئے جبکہ واقعے کے بعد موبائل ڈیٹا سرچ کرنے کے بعد دادو میں چھاپہ مارکر دکانداروں کو چھینے گئے موبائل فونز سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔