آج بنگلہ دیش اور افغانستان مدمقابل

June 24, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںپیر کو میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں سائوتھمپٹن میں مدمقابل ہوں گی۔بنگال ٹائیگرز کو سیمی فائنل ریس میں شامل رہنے کے لئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے، شکست کی صورت میں اس کے امکانات معدوم ہو جائیں گے، افغانی ٹیم پہلے ہی متواتر چھ شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے ٹیمیں ورلڈ کپ میں ساتویں مرحلے میں قدم رکھ رہی ہیں۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کا یہ ساتواں میچ ہو گا، حالیہ افغان ٹیم کو دیکھا جائے تو بنگلہ دیش ٹیم کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔