یکہ توت ،بچی کو ہراساں کرنے پر چائلڈ پروٹیکیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

June 24, 2019

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ آغہ میرجانی شاہ پولیس نے سودا سلف خریدنے کیلئے آنے والے بچی کو ہراساں کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ذوالفقار نامی شخص نے تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزاس کی سات سالہ بیٹی خریداری کے لئے دکان گئی تھی جہاں سے واپسی پر اس نے بتایا کہ دکاندار نے اسے ہراسا ں کیا ہے اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات کئے ہیں جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔