یورپی یونین اور پاکستان میں سٹرٹیجک ربط پلان پر دستخط

June 26, 2019

برسلز (نمائندہ جنگ) یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان سٹرٹیجک رابطہ پلان پر دستخط ہو گئے۔ اس معاہدے پر یورپین یونین کی جانب سے یورپین خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کے ذریعے دونوں فریق امن و خوشحالی، تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، سائنس، تعلیم،نقل مکانی کرنے والوں کے امور اور ثقافت کے موضوع پر ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کریں گے۔ یہ معاہدہ تعلیم بشمول اعلیٰ فنی تعلیم کے علاوہ پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان اور یورپین یونین کے ممبر ملکوں کے درمیان پل کا کام کرے گا۔