الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی،حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

June 26, 2019

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تعیناتی کے معاملہ پر حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔منگل کو اپنے بیان میں نعیم الحق نے کہاکہ ممبران کی تعیناتی سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی ڈید لاک کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مابین اس معاملے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔،نعیم الحق نے کہاکہ ڈیڈلاک کے بعد کیا کیا جائے آئین خاموش ہے، ہم اس معاملے سے سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔نعیم الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ ہمیں بتائے ان سیٹوں کو کیسے پر کیا جائے۔