اسپین میں مسجد پر نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ،مسلم کمیونٹی میں خوف

June 26, 2019

میڈرڈ(ایجنسیاں)اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ جس سے مسلم کمیونٹی میں خوف پھیل گیا ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپانوی شہر سبتہ کی ایک مسجد پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،اس دوران 3 گولیاں مسجد کی دیواروں سے ٹکرائیں۔فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔