NA205 گھوٹکی کے آزادامیدوارحاجی خان مہرکے نامزدگی فارم بحال

June 26, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) الیکشن ٹربیونل کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 205گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم بحال کرکے ان کیخلاف دائر درخواستیں خارج کردی گئیں۔ الیکشن ٹربیونل میں دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد جنید غفار نے کی۔ این اے 205 گھوٹکی کے آزاد امیدوار حاجی خان مہر کے نامزدگی فارم بحال کردیئے گئے، ان کے فارم ریٹرننگ آفیسر گھوٹکی نے ضلعی چیئرمین سے مستعفی نہ ہونے کی بناء پر مسترد کئے تھے، جس پر حاجی خان مہر نے نامزدگی فارم کی بحالی کے لئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ان کی درخواست پر نامزدگی فارم بحال کردیئے۔