افغان مہاجرین کی باوقار واپسی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کر رہے ہیں،شہریار آفریدی

June 26, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی مدد اور ان کی باوقار واپسی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کے مشن کی بھرپور حمایت کرنا ہوگی‘ سوئٹزرلینڈ حکومت اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو یو این ایچ سی آر کے فنڈز میں مزید حصہ ڈالنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سوئٹزرلینڈ حکومت کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سوئٹزرلینڈ کے اعلیٰ سطح حکومتی وفد کی قیادت سفیر مینول بیسلر کر رہے تھے جبکہ سفیر تھامس کولی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ترقی یافتہ ممالک افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔