گرانفروشی کیخلاف مہم ،343چھاپے، 69دکانداروں کو جرمانے

June 26, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کےخلاف مہم جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے گھنٹہ گھر اور ایم ڈی اے چوک پر کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ2 ہزار روپے جرمانہ کیا اسی طرح دیگر پرائس مجسٹریٹس نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 343چھاپے مارے 69دکانداروں کو گراںفروشی میں ملوث پاتے ہوئے ایک لاکھ75ہزار روپے جرمانہ وصول کئے گئے، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدا یت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کریں۔